سپریم کورٹ نے اپنے ایک تاریخی فیصلے میں کہا ہے کہ ووٹ اور انتخابی تشہیر
کے لئے مذہب کا استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کورٹ نے کہا ہے کہ تشہیر کے
دوران اس طرح سے مذہب کا استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔ اپنے فیصلے میں سپریم
کورٹ نے کہا ہے کہ مذہب، زبان، کمیونٹی اور ذات کی بنیاد پر کوئی امیدوار
یا اس کا نمائندہ
انتخابی تشہیر نہیں کر سکتا ہے۔ 7 ججوں کی آئینی بنچ نے
یہ فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ کی بینچ میں 4 ججوں نے اس فیصلے پر اپنی رضامندی دی جبکہ 3 اس
کی مخالفت میں تھے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ خدا اور انسان کے درمیان تعلقات
ذاتی انتخاب ہے۔ مذہب سے منسلک مسائل پر عمل کرنے کی آزادی کا ملک کے
سیکولر کردار سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔